سبحان اللہ ،جرمن مسلمان تاریخی راستے کا انتخاب کرتے ہوئے مکۃالمکرمہ پہنچ گیا،انتہائی ایمان افروز خبر

سبحان اللہ ،جرمن مسلمان تاریخی راستے کا انتخاب کرتے ہوئے مکۃالمکرمہ پہنچ ...

مکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) کینسر میں مبتلا بہن کی صحتیابی کے لئے خصوصی دعا کی نیت سے سفر کرنے والا یورپی شخص 12 ہزار کلومیٹر کا طویل اور کٹھن سفر پیدل طے کرتے ہوئے آسٹریا سے مکہ پہنچ گیا ہے۔

جرمن شہری طاہر عبود کی بہن جان لیوا کینسر میں مبتلا ہیں اور انہوں نے اس کی صحت یابی کی دعا کے ساتھ پیدل مکہ پہنچنے کا قصد کیا تھا۔ ان کے سفر کا آغاز یورپی ملک آسٹریا کے شہر گراز سے 25جولائی 2014ءکو ہوا۔ 14کلوگرام سفری سامان پیٹھ پر لاد کر انہوں نے اپنے سفر کا آغاز کیا اور آسٹریا، چلی اور سپین سمیت 12 ملکوں میں سے گزرتے ہوئے بالآخر جدہ پہنچے جہاں سے مکہ تک سفر کا آخری مرحلہ بھی پیدل مکمل کیا۔ انہوں نے یہ سفر اسی تاریخی راستے پر کیا جسے جدید زرائع نقل و حمل کی ایجاد سے قبل پیدل چل کی مکہ پہنچنے والے حجاج استعمال کیا کرتے تھے۔ مکہ پہنچ کر طاہر عبود نے بہن کی صحتیابی کے لئے خصوصی دعا کی جس میں سینکڑوں دیگر مسلمانوں نے بھی شرکت کی۔ ان کی بہن کا کہنا ہے کہ جب سے ان کا بھائی مقدس شہر کے سفر کے لئے روانہ ہوا ہے وہ پل پل ان کے سفر کی خبر رکھتی ہیں اور اپنے دردکو بالکل بھول چکی ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...