ایگزیکٹ سکینڈل ، حکومت نے بول چینل کی نشریات روکنے کے احکامات دے دیے

ایگزیکٹ سکینڈل ، حکومت نے بول چینل کی نشریات روکنے کے احکامات دے دیے

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزارت اطلاعات و نشریات نے پیمرا کو بول چینل کی نشریات روکنے کی ہدایت کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق ایگزیکٹ آئی ٹی کمپنی کی جانب سے جعلی ڈگریوں کی فروخت کا سکینڈل سامنے آنے کے بعد ایف آئی اے حرکت میں آ گئی ہے اور ایگزیکٹ آئی ٹی کمپنی اور بول میڈیا گروپ کے مالک شعیب شیخ کو گرفتار کر لیا ہے ۔ اس سکینڈل کے سامنے آنے کے بعد وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا ) کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ بول چینل کی نشریات قوائد کے تحت بند کر دی جائیں ۔ وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ جب تک ایگزیکٹ کمپنی کے خلاف لگنے والے الزمات کی تحقیقات مکمل نہیں ہو جاتیں بول چینل کو نشریات آن ایئر کرنے کی اجازت نہ دی جائے ۔ یاد رہے بول چینل کی جانب سے ٹیسٹ ٹرانسمیشن کا آغاز کیا جا چکا ہے اور ان کی انتظامیہ کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ بول چینل یکم رمضان سے نشریات کا باقاعدہ آغاز کرے گا ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...