جو پانی آپ پی رہے ہیں دراصل ڈائنو سار کا پیشاب ہے،تحقیق کار کےدعوے نے دنیا کو مشکل میں ڈال دیا

جو پانی آپ پی رہے ہیں دراصل ڈائنو سار کا پیشاب ہے،تحقیق کار کےدعوے نے دنیا ...
جو پانی آپ پی رہے ہیں دراصل ڈائنو سار کا پیشاب ہے،تحقیق کار کےدعوے نے دنیا کو مشکل میں ڈال دیا

برمنگھم (نیوز ڈیسک) کرہ ارض پر موجود پانی، جس کا کچھ حصہ ہم پینے کے لئے استعمال کرتے ہیں، کے بارے میں کچھ سائنسدانوں نے دلچسپ و عجیب دعویٰ کردیا ہے۔ یوٹیوب کے سائنس چینل Curious Minds پر ظاہر ہونے والی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آج کرہ ارض پر جتنا بھی پانی موجود ہے وہ لاکھوں سال قبل زمین پر پائے جانے والے ڈائنو سار جانوروں کا پیشاب ہے۔ اس تحقیق کے مطابق ڈائنو سار کا دور انتہائی طویل مدت، تقریباً ساڑھے اٹھارہ کروڑ سال، پر مشتمل تھا اور اس طویل مدت کے دوران ڈائنو سارز نے زمین پر موجود کل پانی کو کئی بار پیا اور جسم سے خارج کیا۔ تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چونکہ زمین کا سارا پانی ڈائنوسارز کے جسم سے گزرچکا ہے لہٰذا اب ہم جہاں سے بھی پانی پئیں دراصل وہ اسی پانی کا حصہ ہے جو کبھی ڈائنوسارز پی کر اپنے جسم سے خارج کرچکے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...