بھارتی ظالم شوہر نے حاملہ بیوی کے ساتھ وہ سلوک کیا کہ جان کر روح کانپ جائے
نئی دلی (نیوز ڈیسک) درندہ صفت بھارتی شخص نے برائی سے منع کرنے والی حاملہ بیوی کو چلتی ریل گاڑی سے دھکا دے دیا جس کے نتیجے میں خاتون کا حمل ضائع ہو گیا اور وہ موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہے۔
مزیدپڑھیں:خواتین کے بارے میں ایک بات جسے مرد سچ سمجھتے ہیں،سائنسدانوں نے غلط ثابت کر دی،مردوں کو آئینہ دکھا دیا
پولیس کا کہنا ہے کہ سورک کارکیتا اور اس کی اہلیہ سروجنی کارکیتا کا تعلق رورکیلا شہر سے ہے اور وہ کوراپت شہر میں اپنے کسی عزیز سے ملنے کے بعد واپس آرہے تھے۔ دوران سفر سورک نے ایک مسافر خاتون میں دلچسپی کا اظہار شروع کردیا جس پر اس کی بیوی نے اسے سمجھایا لیکن شرمندہ ہونے کی بجائے وہ سیخ پا ہوگیا اور ناقابل یقین سنگدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیوی کو چلتی ریل گاڑی سے باہر دھکا دے دیا۔ خاتون کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس کا حمل ضائع ہوچکا تھا۔ خاتون کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے اور اس کے درندہ صفت شوہر کی تلاش جاری ہے۔