ازدواجی تعلقات قائم کرنے کیلئے کون سا وقت بہترین ہے ؟طبی ماہرین نے جواب دے دیا

ازدواجی تعلقات قائم کرنے کیلئے کون سا وقت بہترین ہے ؟طبی ماہرین نے جواب دے ...
ازدواجی تعلقات قائم کرنے کیلئے کون سا وقت بہترین ہے ؟طبی ماہرین نے جواب دے دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نیویارک (نیوز ڈیسک) رات بھر کے آرام کے بعد صبح کے وقت انسانی جسم توانائی سے بھرچکا ہوتا ہے اور یہی وہ وقت ہے جسے قربت کے تعلق کے لئے موزوں ترین اور مفید ترین قرار دیا گیا ہے۔

مزیدپڑھیں:پیٹ بھر جائے تو نیند کیوں آنے لگتی ہے؟دلچسپ معلومات

ازدواجی صحت کی ماہر سوزی ہیمن کا کہنا ہے کہ صبح کے تقریباً 7 بجے مردوں میں ٹیسٹاسٹیرون ہارمون اپنے عروج پر ہوتا ہے اور یہی وہ وقت ہوتا ہے کہ جب ان کی ازدواجی کارکردگی بہترین ہوتی ہے۔ اس وقت حواس بھی تیز ترین ہوتے ہیں جبکہ جسم کا انگ انگ زندگی سے بھرپور ہوتا ہے۔

امریکا کی رٹجر یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق صبح کے وقت قربت کا تعلق پرجوش، طویل اور اطمینان بھرا ہوتا ہے۔ اسی طرح اٹلی کی موڈینا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق صبح کے وقت قربت سے حمل کا امکان بھی بڑھ جاتا ہے۔ ورزش کے لئے بہترین وقت شام 5 سے 6 بجے جبکہ سونے کے لئے رات 10 سے 11 بجے بتایا گیا ہے۔

مزید : تعلیم و صحت