پنجاب کی صوبائی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ ، رانا ثناءاللہ کو دوبارہ وزیر قانون بنانے کی تیاری

پنجاب کی صوبائی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ ، رانا ثناءاللہ کو دوبارہ وزیر ...
پنجاب کی صوبائی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ ، رانا ثناءاللہ کو دوبارہ وزیر قانون بنانے کی تیاری

  

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) حکومت پنجاب کی جانب سے صوبائی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت رانا ثناءاللہ کا دوبارہ وزیر قانون بنایا جا رہا ہے ۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ صوبائی کابینہ میں توسیع 2 مرحلوں میں کیا جائے گی جبکہ پہلے مرحلے میں رانا ثناءاللہ اور ڈاکٹر عائشہ غوث کو صوبائی کابینہ کا حصہ بنایا جائے گا ۔ مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں وزارتوں کا حلف اٹھانے والے رکن صوبائی اسمبلی رانا ثناءاللہ کو وزارت قانون اور لوکل گورنمنٹ کا قلمدان سونپا جائے گا  اور ڈاکٹر عائشہ غوث کو وزیر خزانہ بنایا جائے گا۔ یاد رہے رانا ثناءاللہ اس سے قبل بھی وزیر قانون پنجاب رہ چکے ہیں جنہیں سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں نامزد ہونے کی وجہ سے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا لیکن جے آئی ٹی کی رپورٹ میں الزام ثابت نہ ہونے کی صورت میں رانا ثناءاللہ کو دوبارہ وزیر قانون بنایا جا رہا ہے ۔

مزید : لاہور /اہم خبریں