آئی فون صارفین کیلے انتہائی خطرنا ک خبر،ایساپیغام گردش کرنے لگاجو فون کو۔۔۔۔

آئی فون صارفین کیلے انتہائی خطرنا ک خبر،ایساپیغام گردش کرنے لگاجو فون ...
آئی فون صارفین کیلے انتہائی خطرنا ک خبر،ایساپیغام گردش کرنے لگاجو فون کو۔۔۔۔

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ کے مہنگے آئی فون پر ایک میسج آئے جسے کھولتے ہیں آپ کا آئی فون فوراًبند ہو جائے تو یقینا آپ کو ایک جھٹکا تو لگے گا،آپ تذبذب کی کیفیت میں مبتلا ہو جائیں گے کہ آپ کے آئی فون کو کیا ہو گیا ہے، کہیں خراب تو نہیں ہو گیا۔اکثر آئی فون صارفین اس تکلیف دہ صورتحال سے دوچار ہو چکے ہیں۔ آئیے آپ کو بتائیں کہ ایسا کیوں ہوتا ہے؟آئی فون کے بند یا ری سٹارٹ ہونے میں یہ میسج محض ایک محرک کا کام کرتا ہے،تاہم آئی فون کے بند ہونے کی وجہ ایپل کے آئی او ایس سسٹم میں موجود ”Bug“ ہوتا ہے۔

مزیدپڑھیں:جدید دور کا حیرت انگیز انکشاف،ماہر نے انسان کے مستقبل کے بارے میں ناقابل یقین دعویٰ کر دیا

جب آپ کا فون لاک ہو اور مخصوص الفاظ اورعلامات پرمشتمل میسج آئے تو آئی او ایس سسٹم میں موجود یہ ”بگ“ آپ کے آئی فون کو ری سٹارٹ کر دیتا ہے۔یہ میسج آج کل سوشل میڈیا پر بہت پھیلایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے آئی فون کے صارفین کی پریشانی بڑھتی جا رہی ہے۔ یہ میسج کئی زبانوں کے الفاظ کا آمیزہ ہے جس میں انگریزی، عربی، مراٹھی اور چینی زبانیںشامل ہیں۔اس میں انگریزی زبان کا لفظ”پاور“ جبکہ مراٹھی اور عربی کی علامات استعمال کی گئی ہیں، چینی زبان کا بھی ایک لفظ ہے جس کے معنی ”وافرمقدار میں ہونا“ کے ہیں۔یہ میسج صرف اسی صورت میں کارگر ہوتا ہے اگر یہ 9to5Macآئی او ایس سسٹم کے حامل ایپل آئی فون سے کسی دوسرے آئی فون صارف کو بھیجا جائے۔ ایپل فین ویب سائٹ MacRumoursکا کہنا ہے کہ انہوں نے اس میسج پر تجربات کیے ہیں جن کے دوران ثابت ہوا ہے کہ اس میسج سے ہر وہ آئی فون بند ہو جاتا ہے جو آئی او ایس 8.3آپریٹنگ سسٹم کا حامل ہے۔ آئی فون ساز کمپنی ایپل نے برطانوی اخبار میل آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس میسج سے آگاہ ہیں اور جلد اس مسئلے کا حل سافٹ ویئر اپ ڈیٹ میں صارفین کو فراہم کر دیا جائے گا، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کتنی جلدی یہ کام ممکن ہو سکے گا۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...