ایف بی آر کا ایگزیکٹ آئی ٹی کمپنی کی 5 سالہ آمدن کا تخمینہ لگانے کا فیصلہ

ایف بی آر کا ایگزیکٹ آئی ٹی کمپنی کی 5 سالہ آمدن کا تخمینہ لگانے کا فیصلہ
ایف بی آر کا ایگزیکٹ آئی ٹی کمپنی کی 5 سالہ آمدن کا تخمینہ لگانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) جعلی ڈگریوں کے مبینہ سکینڈل کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایگزیکٹ آئی ٹی کمپنی کی 5 سالہ آمدن اور اخراجات کا تخمینہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ایف بی آر کے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایگزیکٹ آئی ٹی کمپنی کے گزشتہ 5 سال کے اخراجات اور آمدن کا موازنہ کیا جائے گا جس میں آڈٹ کرنے کے بعد ٹیکس کا تخمینہ لگایا جائے گا ۔ ذرائع کی جانب سے مزید کہا گیاہے کہ اگر ایگزیکٹ آئی ٹی کمپنی کی جانب سے ٹیکس چوری ثابت ہوئی تو محکمہ کاروائی کرتے ہوئے 5 سال کی ٹیکس وصولی سمیت 18 فیصد جرمانہ بھی وصول کیا جائے گا ۔

مزید :

قومی -