گوگل نے اینڈرائڈ صارفین کیلئے بڑا اعلان کر دیا ،بہت جلد بڑی خبر آنے کو ہے

گوگل نے اینڈرائڈ صارفین کیلئے بڑا اعلان کر دیا ،بہت جلد بڑی خبر آنے کو ہے
گوگل نے اینڈرائڈ صارفین کیلئے بڑا اعلان کر دیا ،بہت جلد بڑی خبر آنے کو ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اینڈرائیڈ فون استعمال کرنے والوں کے لیے خوشخبری ہے کہ گوگل نے موبائل فون آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ کا نیا ورژن متعارف کروانے کا اعلان کر دیا۔ گوگل اینڈرائیڈ کا نیا ورژن اپنی کل سے شروع ہونے والی آئی او ڈیویلپر کانفرنس میں پیش کرے گا۔ کانفرنس میں اڑھائی گھنٹے مختلف پراڈکٹس کے نئے ورژن کے متعلق بریفنگ دینے کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔توقع کی جا رہی ہے کہ گوگل اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے تمام پراڈکٹس کے نئے ورژن کو حروف تہجی کی ترتیب سے نام دے گا۔

آئی فون صارفین کیلئے انتہائی خطرنا ک خبر،ایساپیغام گردش کرنے لگا جو فون کو۔۔۔

اینڈرائیڈ پراجیکٹ کے چیف سندر پچائی کانفرنس میں نئے ورژن کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔ گوگل نے اینڈرائیڈ کے نئے ورژن کو ”اینڈرائیڈایم“ کا نام دیا ہے، پہلے اس کا نام اپڈیٹس ایم رکھا گیا تھا لیکن بعد بھی تبدیل کر دیا گیا۔گوگل نے اس سال اپنی خود کار(سیلف ڈرائیونگ) کار بھی متعارف کروانے کا اعلان کیا تھا، کمپنی کی طرف سے کہا گیا تھا کہ اس کار کے ماڈل اس سال گرمیوں میں سڑکوں پر ہوں گے۔دوسری طرف کیلیفورنیا کی ایک فرم بلوم برگ نے اعلان کیا ہے کہ وہ تصاویر شیئرکرنے کے لیے ایک ایسی ویب سائٹ بنا رہی ہے جو گوگل پلس کو مات دے دے گی۔ ایک رپورٹ کے مطابق بلوم برگ جلد یہ سروس شروع کرنے جا رہی ہے جس سے گوگل پلس کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ جائے گا۔