وزارت پٹرولیم کا پنجاب بھر میں آئندہ ہفتے سی این جی بحال کرنے کا فیصلہ
لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزارت پٹرولیم کی جانب سے پنجاب بھر میں آئندہ ہفتے سی این جی کی فراہمی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔
وزیر پٹرولیم شاہ خاقان عباسی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کل بروز جمعہ سے پنجاب بھر میں سی این جی کی بلاتعطل فراہمی کی جائے گی اور سی این جی سٹیشنز پر آئندہ ہفتے سپلائی بحال رہے گی ۔ یاد رہے سی این جی کی فراہمی 9 نومبر 2014 ءکو بند کی گئی تھی تاہم جنوری 2015 ءمیں پٹرول بحران کے پیش نظر کچھ عرصہ کے لیے سی این جی بحال کی گئی تھی لیکن اس کے بعد پھر سی این جی بند کر دی گئی تھی ۔