پنجاب حکومت کا زمبابوے کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ

پنجاب حکومت کا زمبابوے کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
پنجاب حکومت کا زمبابوے کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان میں موجود زمبابوے کرکٹ ٹیم کے لیے حکومت پنجاب کی جانب سے خصوصی طور پر عشائیے کا اہتمام کیا گیا ہے ۔

حکومت پنجاب کی جانب سے دیے جانے والے عشائیے میں قومی کرکٹرز کے علاوہ صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ سمیت پاکستانی ہاکی ٹیم کے سابق اولمپیئن منظور جونیئر ، شہباز سینئر ، عبدالقادر اور سابق سنوکر چیمپیئن محمد یوسف بھی شریک ہیں ۔ یاد رہے پاکستان میں 6 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہونے کے بعد زمبابوے کرکٹ ٹیم کے لیے خوب مہمان نوازی کی جا رہی ہے اور انہیں سربراہ مملکت کے برابر سیکورٹی پروٹوکول دیا گیا ہے ۔

مزید : لاہور