ایگزیکٹ کے دفتر سے ملنے والی ڈگریوں کی تعداد لاکھوں میں ہے : شاہد حیات

ایگزیکٹ کے دفتر سے ملنے والی ڈگریوں کی تعداد لاکھوں میں ہے : شاہد حیات
ایگزیکٹ کے دفتر سے ملنے والی ڈگریوں کی تعداد لاکھوں میں ہے : شاہد حیات

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) جعلی ڈگریوں کے مبینہ سکینڈل کے بعد ایف آئی اے ایگزیکٹ آئی ٹی کمپنی کے خلاف ثبوت اکٹھا کر رہی ہے ۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ شاہد حیات نے میڈیا کو بتایا ہے کہ انہیں ایگزیکٹ آئی ٹی کمپنی کے دفتر کے کمپیوٹر سے اہم ریکارڈ ملا ہے جبکہ وہاں سے ملنے والی جعلی ڈگریوں کی تعداد لاکھوں میں ہے ۔ شاہد حیات کا کہنا تھا کہ ایگزیکٹ کے دفتر سے ملنے والی جعلی ڈگریاں ایک یا دو نہیں بلکہ 300 سے زائد یونیورسٹیوں کی ہیں ۔ یاد رہے ایف آئی اے کی جانب سے ایک مرتبہ پھر ایگزیکٹ آئی ٹی کمپنی کے دفتر پر چھاپہ مارا گیا تھا جس کے دوران انہوں نے مزید ثبوت اور شواہد اکٹھے کیے تھے ۔

مزید : کراچی /اہم خبریں

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...