پاکستان معاشی طور پر ایشین ٹائیگر بننے جا رہا ہے: پرویز رشید

پاکستان معاشی طور پر ایشین ٹائیگر بننے جا رہا ہے: پرویز رشید
پاکستان معاشی طور پر ایشین ٹائیگر بننے جا رہا ہے: پرویز رشید

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پہلے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا اور اب معاشی طور پر ایشین ٹائیگر بھی بننے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری میں کسی قسم کا اختلاف نہیں کیونکہ آج تمام سیاسی جماعتوں نے اتحاد کی خوشخبری سنائی ہے اور اب پاکستان معاشی طور پر ایشین ٹائیگر بھی بننے جا رہا ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں