ہائی کورٹ :توہین عدالت کی درخواست پر چیف سیکرٹری ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو نوٹس جاری 

ہائی کورٹ :توہین عدالت کی درخواست پر چیف سیکرٹری ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو ...
ہائی کورٹ :توہین عدالت کی درخواست پر چیف سیکرٹری ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو نوٹس جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجودہائیکورٹ کے ملازمین کو سرکاری رہائش گاہیں الاٹ نہ کرنے پر چیف سیکرٹری پنجاب اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 15یوم میں جواب طلب کر لیا۔عدالت عالیہ کے ملازمین کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ قوانین کے تحت پنجاب اسمبلی،سیکرٹریٹ اور ہائیکورٹ کے ملازمین ہی سرکاری رہائش گاہیں رکھنے کے اہل ہیں مگر حکومت پنجاب نے دیگر اداروں سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین کو بھی گھروں کی الاٹمنٹ کر رکھی ہے جو کہ عدالتی احکامات کی بھی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری پنجاب اور دیگر اعلی انتظامی افسران عدالتی ملازمین کو سرکاری رہائش گاہیں فراہم نہ کر کے مسلسل توہین عدالت کر رہے ہیں۔جس پر عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15روز میں جواب طلب کرلیا ہے۔

مزید :

لاہور -