پیر پگاڑا نے 40 اسلحہ لائسنسوں کی تصدیق کروا لی

پیر پگاڑا نے 40 اسلحہ لائسنسوں کی تصدیق کروا لی
پیر پگاڑا نے 40 اسلحہ لائسنسوں کی تصدیق کروا لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگاڑا نے 40 اسلحہ لائسنسوں کی تصدیق کروا لی ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے اسلحہ لائسنس کو کمپیوٹرائزڈ کروانے کے احکامات کے بعد پیر پگاڑا نے محکمہ داخلہ کے دفتر جا کر اپنے اسلحہ لائسنسوں کی تصدیق کروا ئی ۔ اس دوران انہوں نے سیکرٹری داخلہ مختیار سومرو سے ملاقات بھی کی جس میں انہوں نے اسلحہ لائسنس کی منسوخی پر شکوہ بھی کیا ۔ 40 سے زائد اسلحہ لائسنس کو کمپیوٹرائزڈ کروانے کے لیے پیر پگاڑا نے تصاویر بھی بنوائیں جبکہ ان کی جانب سے تصدیق کے لیے شاٹ گن ، پستول اور دیگر اسلحہ کمپیوٹرائزڈ کروایا گیا ۔

مزید :

کراچی -