بھارت جس زبان میں بات کرے گا اسی میں جواب ملے گا: خواجہ آصف

بھارت جس زبان میں بات کرے گا اسی میں جواب ملے گا: خواجہ آصف
بھارت جس زبان میں بات کرے گا اسی میں جواب ملے گا: خواجہ آصف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت جس طرح کی زبان میں بات کرے گا اس میں ہی جواب ملے گا، بھارت کی طرف سے بیان کو سفارتی سطح پر اٹھانا چاہئے کیونکہ ایسے بیانات دہشت گردی کی مدد کے مترادف ہیں۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں پورے خطے کے امن کیلئے ہیں جبکہ حکومت میں آنے اور حلف اٹھانے سے پہلے ہی دہشت گردی کے خلاف جنگ شروع کر دی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے سرحدی خلاف ورزیوں کے ذریعے دہشت گر دی سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی اور بلوچستان کے علیحدگی پسندوں کو بھارتی پاسپورٹ دیئے گئے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت جس طرح کی زبان میں بات کرے گا اس میں ہی جواب ملے گا تاہم ہمسایہ ملک سے بات چیت کے ذریعے حل نکالنا آج بھی ہماری اولین ترجیح ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -