باٹا پور قبرستان پر قابض مافیا کا جگہ دینے سے انکار ، ورثاکا نعش سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج

باٹا پور قبرستان پر قابض مافیا کا جگہ دینے سے انکار ، ورثاکا نعش سڑک پر رکھ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)با ٹا پو ر ہ کے علاقہ میں ٹر یفک حا دثہ میں جا ں بحق نوجوان کو دفنانے کے لئے لواحقین اور اہل علاقہ جب مقامی قبرستان پہنچے تو وہاں پر قابض مافیا نے میت کے لئے جگہ دینے سے انکار کر دیا، مقامی پولیس بھی قبضہ مافیا کے آگے بے بس دکھائی دی تو لواحقین ،رشتہ دار اور اہل علاقہ سمیت متعدد افراد نے لاہور پریس کلب کے باہر نعش رکھ کر شدید گرمی میں احتجاج شروع کر دیا۔مظا ہرین نے زین کی نعش کوسڑک کے درمیان میں رکھ دیااور قبضہ مافیا کیخلاف شدید احتجاج شروع کر دیا۔اس موقع پر ٹر یفک کی لمبی قطا ریں لگ گئی ۔مظاہرین نے ایک جانب سے متصل تینوں راستے بند کر دئے جس کے باعث ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا،شدید گرمی میں بڑی تعداد میں موٹر سائیکل اور رکشہ سوار وں نے مظاہرین سے الجھنا پڑا تو وہ اور بپھر گئے اور ایک موٹر سائیکل سوار کو مزحمت کرنے پر دھکا دے کر گرا دیا گیا۔مظاہرین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ان کا ساتھ دیا جائے نہ کہ آگے جانے کی ضد کی جائے،بالآخر ایک گھنٹہ سے زائد جاری رہنے والا احتجاج پولیس کی جانب سے اس یقین دہانی کے بعد کہ ملزمان کیخلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے گی ختم کر دیا گیا۔ مظا ہرین کا کہنا تھا کہ با ٹا پو ر ہ کا ر ہا ئشی 25سالہ زین ایک روز قبل ٹریفک حا دثے میں جا ں بحق ہو گیا، تد فین کے لیے جگہ نہیں دی جا رہی قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی کی جائے ۔

مزید :

علاقائی -