’میں بلڈنگ کی لفٹ میں آئی تو وہ پاکستانی آیا اور پوچھنے لگا کہ۔۔۔‘ کیا پوچھ رہا تھا؟دبئی میں بھارتی لڑکی نے گھر آکر اپنے والدین کو بتایا تو اُنہوں نے فوری گھبرا کر پولیس بُلا لی، پاکستانی کو جیل میں ڈال دیا گیا

’میں بلڈنگ کی لفٹ میں آئی تو وہ پاکستانی آیا اور پوچھنے لگا کہ۔۔۔‘ کیا پوچھ ...
’میں بلڈنگ کی لفٹ میں آئی تو وہ پاکستانی آیا اور پوچھنے لگا کہ۔۔۔‘ کیا پوچھ رہا تھا؟دبئی میں بھارتی لڑکی نے گھر آکر اپنے والدین کو بتایا تو اُنہوں نے فوری گھبرا کر پولیس بُلا لی، پاکستانی کو جیل میں ڈال دیا گیا

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں ایک پاکستانی نوجوان نے کم عمر بھارتی لڑکی کے ساتھ ایسا شرمناک سلوک کر ڈالا کہ اب عدالت نے اسے 3ماہ کے لیے جیل میں ڈال دیا ہے۔ گلف نیو ز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی لڑکی دوپہر ساڑھے 12بجے اپنے گھر لوٹی اور لفٹ میں سوار ہو کراپنے اپارٹمنٹ میں جانے لگی کہ اس کے پیچھے 24سالہ پاکستانی نوجوان بھی داخل ہو گیا جو دبئی میں بطور کلرک کام کرتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ملزم نے لفٹ میں لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ شروع کر دی۔ چند ہی لمحے بعد لڑکی کی منزل آ جانے پر وہ اس سے جان چھڑوا کر بھاگ گئی اور اپنے والدین کو واقعے کے متعلق بتادیا جنہوں نے پولیس کو رپورٹ کر دی جس نے ملزم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا۔جہاں جج عرفان عمر نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 3ماہ قیداور اس کے بعد ملک بدر کر دینے کی سزا سنا دی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -