سورج آج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا، قبلہ سمت معلوم کی جاسکتی ہے
ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن) سورج آج پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجکر 18منٹ پر عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا جس کی وجہ سے قبلے کی درست سمت معلوم کی جاسکتی ہے۔
سعودی ماہر فلکیات کے مطابق سورج خانہ کعبہ کے متوازی آجائے گا، یعنی ایک ہی خط عمود پر واقع ہوگا جس کی وجہ سے خانہ کعبہ کا سایہ دکھائی نہیں دے گا۔
پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 18 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا جس سے کسی قطب نما کے استعمال کے بغیر قبلہ درست سمت معلوم کی جا سکتی ہے۔
خانہ کعبہ کی سمت کے درست تعین کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ عین وقت پر ایک چھڑی نما کوئی چیز لیں جسے عموداً کھڑا کردیں، اس کا سایہ جس طرف بنے گا، ا س سے چھڑی کی طرف آپ کا قبلہ رخ ہوگا۔