متنازعہ کتاب، آج جی ایچ کیو میں اپنا کیس پیش کروں گا، اپنے لوگوں کے الزامات پر افسوس ہوا : اسد درانی
راولپنڈی (این این آئی)آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل اسد درانی نے متنازعہ کتاب لکھنے پر آج جی ایچ کیو میں پیش ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی نئی کتاب سے متعلق فوج کو اپنا کیس پیش کرینگے۔
اپنے ٹوئٹر پر جنرل ریٹائرڈ اسد درانی نے کہاکہ انہوںنے فوج کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کی اور انہیں یقین ہے کہ فوج ان کے موقف سے اتفاق کریگی۔انہوں نے مزید کہاکہ انہیں اپنے لوگوں کی جانب سے الزامات پر افسوس ہوا ہے۔
سابق آئی ایس آئی چیف نے کہاکہ انہوں نے اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر پاکستان کی خدمت کی ہے۔