سفاک سسرنے چھرے سے روزہ دار بہو کا گلا کاٹ دیا

سفاک سسرنے چھرے سے روزہ دار بہو کا گلا کاٹ دیا
سفاک سسرنے چھرے سے روزہ دار بہو کا گلا کاٹ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بورے والا (ویب ڈیسک) غیرت کے نام پر سفاک سسر نے روزہ دار بہو کا چھرے سے گلا کاٹنے کے علاوہ پورے جسم کو چھلنی کر دیا ، خاتون کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ریفر کردیا گیا ، ملزم سسر نے آلہ قتل سمیت پولیس کو گرفتاری دے دی ، تفصیلات کے مطابق نواحی آبادی معصوم شاہ کالونی کے محنت کش نوجوان محمد شفیق کی شادی چار سال قبل خانیوال کی رہائشی ارم شہزادی سے ہوئی اور اسکی تین معصوم بیٹیاں ہیں گذشتہ روز شفیق نے اپنے دوستوں اور محلے داروں کو افطاری دی اس دوران اسکے محلے کا ایک شخص انکے گھر گیا تو اسکے والد حاکم علی نے شک کیا کہ اسکی بیوی ارم شہزادی کے اس شخص سے ناجائز تعلقات ہیں اس بات پر انکے مابین شدید تلخ کلامی بھی ہوئی آج صبح شفیق اور اسکی بیوی نے دیگر اہل خانہ کے ہمراہ سحری کے وقت روزہ رکھا اور کام کاج کے بعد شفیق کی بیوی آرام کے لیے لیٹی ہوئی تھی شفیق گھر سے باہر تھا کہ اچانک اسکا باپ حاکم علی گھر آیا اور چارپائی پر لیٹی ہوئی اپنی بہو کا تیز دھار چھرے سے گلا کاٹنے کے بعد پے درپے وار کر کے اسے بری طرح چھلنی کردیا شفیق واقعہ کا پتہ چلتے ہی گھر پہنچا تو اسکی بیوی خون میں لت پت تھی اسکی تینوں معصوم بیٹیاں اپنی ماں کو دیکھ کر چیخ وپکار کر رہی تھیں ارم شہزادی کو شدید زخمی حالت ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا منتقل کیا گیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں اُسے نشتر ہسپتال ملتان میں ریفر کر دیا گیا معلوم ہوا ہے کہ ملزم حاکم علی نے آلہ قتل سمیت پولیس کو گرفتاری دیدی پولیس نے کارروائی شروع کردی۔