ارشد خان ”چائے والا“ نے ماڈلنگ چھوڑ کر فیملی بزنس شروع کر دیا، وہ کون سا کام کر رہے ہیں؟ اپنے ویڈیو پیغام کے ذریعے پاکستانیوں کو دنگ کر دیا، دیکھ کر ہر کوئی حیران پریشان رہ گیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت کے ایک علاقے میں چائے فروخت کرنے والے ارشد خان کی ایک تصویر نے اسے راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔سیکیورٹی اہلکاروں نے ہاتھ ملانے کی کوشش کرنے والے شخص پر تشدد کیا تو مریم نواز کیا کرتی رہیں؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، ہر کوئی مریم نواز کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گیا
ہر کوئی اس کی تعریفوں کے پل باندھنے لگا اور بڑی بڑی کمپنیاں اسے ماڈلنگ کی پیشکش کرنے لگیں جبکہ یہ بھی کہا گیا کہ وہ بہت جلد ڈراموں اور فلموں میں بھی نظر آ گیا۔
وقت گزرتا گیا اور ہر گزرتے دن کیساتھ ارشد خان بھی منظرعام سے غائب ہوتا گیا اور اب وہ کافی عرصے بعد ہی کبھی کبھار نظر آتا ہے مگر اس مرتبہ تو ارشد خان نے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔
ارشد خان کی نئی ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں وہ کسی دور دراز علاقے میں کرین میں بیٹھے اسے آپریٹ کر رہے ہیں اور ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے وہ پتھر توڑنے والی ڈرل چلا رہے ہیں۔
انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ”اسلام و علیکم کیسے ہیں آپ لوگ۔۔۔ امید ہے کہ آپ سب ٹھیک ہوں گے۔ آج میں آپ لوگوں کو نئی چیز دکھانا چاہتا ہوں جو ماڈلنگ سے بہت ہٹ کر ہے۔ یہ ایک کاروبار ہے جو میں خود کر رہا ہوں۔“
ارشد خان اتنا کہہ کر کیمرے کو گھماتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ وہ کسی کرین میں بیٹھے ہیں اور باہر پتھر پڑے نظر آ رہے ہیں جنہیں دیکھ کر یہی کہا جا سکتا ہے کہ وہ پتھر توڑنے والی ڈرل آپریشن کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر چلنے والی اطلاعات کے مطابق یہ ارشد خان کے آباﺅ اجداد کا کام ہے اور وہ شوبز چھوڑ کر اب یہی کام کر رہے ہیں جبکہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد صارفین کے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
نائمہ قریشی نے لکھا ”کم از کم حلال تو ہے“
حسیب بیگ نے پوچھا ”شوبز حرام ہے؟“
ابوبکر ریاض نے جواب دیا ”ظاہر ہے“
مہک عزیز نے لکھا ”تو اس کا مطلب ہے کہ اب یہ شارٹ کٹ چھوڑ کر سخت محنت کے ذریعے کمائی کر رہا ہے۔۔۔ شائد اسے ماڈلنگ کے بارے میں مزید پتہ چل گیا ہے اور نظر آیا گیا ہے کہ پردے کے پیچھے شوبز انڈسٹری کتنی ننگی ہے“
جاوید خان نے لکھا ”یہ ہوتے ہیں اصلی مرد۔۔۔ آخر پٹھان کا ہی بچہ ہے، حلال کی کمائی۔۔۔ ماشاءاللہ“
فہیم جان نے لکھا ”یہ خوبصورت لڑکا ہے۔۔۔ کوئی شک نہیں۔۔۔ میڈیا کے نام نہاد خوبصورت لڑکوں سے بہت زیادہ خوبصورت ہے۔۔۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ یہ پڑھا لکھا نہیں اور اداکاری کی الف بے بھی نہیں جانتا اس لئے میڈیا میں زیادہ دیر ٹک نہیں پایا“
جاوید خان نے لکھا ”ارشد خان کی خوبصورتی کے سامنے فواد خان، احسن خان اور علی ظفر کچھ بھی نہیں ہیں“
محمد علی رضا نے جاوید خان کو مشورہ دیا کہ ”کوئی مہنگا نشہ کیا کر“
سلمان خان نے لکھا ”اتنا خرچہ اگر سوڈانی پر کرو تو یہ سب ان کے آگے کچھ بھی نہیں“
علی شاہ نے لکھا ”اچھا کیا کہ ماڈلنگ کے پیسوں سے اپنی کرین لے لی“