آج ملک کے کس حصے میں سب سے زیادہ گرمی پڑی اور درجہ حرارت کیا رہا ؟جواب جان کر آپ کے بھی پسینے چھوٹ جائیں گے

آج ملک کے کس حصے میں سب سے زیادہ گرمی پڑی اور درجہ حرارت کیا رہا ؟جواب جان کر ...
آج ملک کے کس حصے میں سب سے زیادہ گرمی پڑی اور درجہ حرارت کیا رہا ؟جواب جان کر آپ کے بھی پسینے چھوٹ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان کاشہرتربت آج ملک کاگرم ترین شہررہا۔تربت میں آج پارہ پچاس ڈگری سینٹی گریڈتک پہنچ گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق تربت میں آج سب سےزیادہ گرمی پڑی جہاں درجہ حرارت 50ڈگری سینٹی گریڈرکارڈ کیاگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق یہ رواں موسم گرماکےدوران تربت میں آج گرم ترین دن تھابلکہ اگر یہ کہاجائے کہ آج کادن ملک بھر میں گرم ترین دن تھاتو غلط نہ ہوگا۔
بلوچستان کےدیگراضلاع لسبیلہ اور سبی بھی آج شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے۔ لسبیلہ میں آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 48اورسبی میں 47ڈگری سینٹی گریڈرکارڈ کیاگیا۔محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں بھی شدید گرمی کی لہربرقرار رہنے کاامکان ظاہر کیاہے۔