شائدورلڈ کپ جیتے والی ٹیم کا کپتان وزیر اعظم پاکستان بن جائے :خورشید شاہ

شائدورلڈ کپ جیتے والی ٹیم کا کپتان وزیر اعظم پاکستان بن جائے :خورشید شاہ
شائدورلڈ کپ جیتے والی ٹیم کا کپتان وزیر اعظم پاکستان بن جائے :خورشید شاہ

  



سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کے رہنما خورشیدشاہ نے کہاہے کہ شائدورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کاکپتان وزیراعظم پاکستا ن بن جائے۔

دنیا نیوز کے مطابق خورشیدشاہ نے کہا کہ دعا ہے کہ پاکستانی ٹیم ورلڈکپ جیتے شائدورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کاکپتان وزیراعظم پاکستا ن بن جائے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو چاہئے کہ مودی سے مسئلہ کشمیر پر بات کریں ، مودی وہ سانپ ہے جو ہمیشہ ڈستاہے ، وزیراعظم نے ایک بارپھر اپوزیشن سے ہاتھ نہیں ملایا ۔

ان کاکہناتھا کہ سپر پاورز امریکہ اور روس کو مسئلہ کشمیر کے معاملے میں مداخلت کرنا پڑے گی ۔

مزید : قومی


loading...