وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا ،بجٹ حکمت عملی پیپر کی منظوری دیے جانے کا امکان

وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا ،بجٹ حکمت عملی پیپر کی منظوری دیے جانے کا امکان
وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا ،بجٹ حکمت عملی پیپر کی منظوری دیے جانے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج (منگل کو)ہوگا جس میں بجٹ حکمت عملی پیپر کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کابینہ کو بجٹ حکمت عملی سے آگاہ کریں گے ۔ اجلاس کو آئندہ مالی سال کے بجٹ اہداف پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔وفاقی کابینہ کو احساس اورکامیاب نوجوان پروگرام اور آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سبسڈی پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔
نجی ٹی وی  کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے اقتصادی ترقی کا ہدف 4 فیصد مقرر کیا جائے گا جبکہ مہنگائی کی شرح 8.27 فیصد رہے گی۔آئندہ بجٹ میں زرعی شعبے کی ترقی کاہدف 2.9فیصد مقرر کیا جائے گا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -