مسلح افواج پاکستان کا فخر ہیں:شہباز شریف

مسلح افواج پاکستان کا فخر ہیں:شہباز شریف
مسلح افواج پاکستان کا فخر ہیں:شہباز شریف

  



لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہاہے کہ 28مئی کادن پاکستانیوں کیلئے شکرکادن ہے ، جوہری پروگرام سے وابستہ سائنسدان اور مسلح افواج پاکستان کا فخر ہیں۔

جیونیوز کے مطابق یوم تکبیر کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ 28مئی کادن پاکستانیوں کیلئے شکرکادن ہے ، نواز شریف نے کبھی پاکستان کی غیرت، حرمت اوروقار پرسمجھوتہ نہیں کیا ۔ ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کاسہرابھی مسلم لیگ ن کے سرہے ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے بیرونی دباﺅ اور آفرز کو مسترد کرکے ملکی مفاد کوترجیح دی ، ملکی ترقی کی طرح دفاع وطن کیلئے بھی نواز شریف کی خدمات بے مثال ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ جوہری پروگرام سے وابستہ سائنسدان اور مسلح افواج پاکستان کا فخر ہیں۔

مزید : قومی


loading...