وزیرستان چوکی پر حملہ افسوسناک ‘ جمشید دستی
چوک مہرپور(نمائندہ پاکستان) وزیرستان چوکی پر حملہ افسوسناک ہے اسکی بھرپور مذمت کرتے ہیں ،پاک فوج کی قربانیوں کے بعد قبائلی علاقوں میں امن قائم ہوا ہے ،پاکستان کی ساکھ ،وقار (بقیہ نمبر60صفحہ12پر )
،قومی تشخص اور قومی مفاد کے ساتھ کھیلنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد خان دستی نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ الحمدللہ ہمیں فخر ہے کہ ہماری فوج دنیا کی بہادر اور کمانڈر فوج ہے اور ہماری پوری قوم اپنی بہادر فوج کے ساتھ کھڑی ہے ،ہماری فوج نے ہمیشہ ملک دشمن عناصر کے شرمناک عزائم کا مقابلہ کیا مگر بڑے افسوس کی بات ہے کہ جو شخص بھی اٹھ کھڑا ہوتا ہے وہ پاک فوج پر تنقید شروع کردیتا ہے حالانکہ پاک فوج کی وجہ سے آج ہمارا ملک اسلامی ایٹمی طاقت کا مالک ہے ،انہوں نے کہا کہ میں پی ٹی ایم کے لیڈران سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ وہ اس وقت کہاں تھے جب دہشت گرد فاٹا ،شمالی و جنوبی وزیرستان میں ظلم کررہے تھے ،ہزاروں لوگ دہشتگردوں کا نشانہ بنے مگر یہ سہرا بھی پاک فوج کو جاتا ہے جس نے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا ہے،افغانستان میں چھپے دہشتگرد جو امریکہ اور انڈیا کے ایما پر دہشت گردی کررہے تھے ،پاک فوج نے طالبان کے روپ میں دہشتگردی کرنے والوں کا صفایا کیا جسے پوری دنیا نے سراہا ،آج تو ان علاقوں میں پاک فوج کی وجہ سے امن و سکون ہے ،جنوبی وزیرستان میں کیڈٹ کالج قائم ہیں ،وہاں تعلیم اور صحت کی سہولتیں فراہم ہوئی ہیں ،سڑکیں بنیں اور ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوا۔
جمشید دستی