محکمہ اوقاف ،56ہزار کنال پر با اثر شخصیات قابض ،مقبوضہ اراضی و اگزار کرانیکا فیصلہ

  محکمہ اوقاف ،56ہزار کنال پر با اثر شخصیات قابض ،مقبوضہ اراضی و اگزار ...

  



ملتان ( سٹی رپورٹر)محکمہ اوقاف پنجاب کی 56 ہزار کنال سے زائد وقف اراضی پر با اثر شخصیات کا قبضہ ہونے کے باعث محکمہ خسارے میں مبتلا ہو کر رہ گیا اراضی وا گزار کرانے کے لئے لاکھوں روپے کے اخراجات کرنے کے باوجود محکمہ قبضہ مافیا سے اراضی وا گزار نہ کر ا سکا سیاسی اثر ورسوخ کے (بقیہ نمبر42صفحہ7پر )

باعث قبضہ مافیا سال ہا سال سے وقت اراضی پر قابض ہے جس کی وجہ سے، محکمہ کو سالانہ کروڑوںروپے کے خسارے کا سامنا ہے تفصیل کے مطابق صوبہ بھر میں محکمہ اوقاف کے زیر کنٹروں وقف راضی پر سال ہا سال سے قبضہ مافیا کا قبضہ ہے جس میں، 32 ہزار کنال مقبوضہ اراضی ضلع جھنگ کی تحصیل شور کوٹ میں واقع ہے۔ اوقاف کی جانب سے صوبہ بھر میں کئے جانے والے سروے کی رپورٹ منظر عام پر گئی۔ سروے رپورٹ کی روشنی میں محکمہ اوقاف پنجاب نے مقبوضہ اراضی واگزار کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ محکمہ اوقاف نے پنجاب بھر میں مقبوضہ اراضی کا سروے مکمل کر لیا ہے۔ مرتب کئے جانے والے ریکارڈ کے مطابق صوبہ بھر میں 6 لاکھ 8 ہزار کنال وقف اراضی موجود ہے جن میں سے 56 ہزار کنال اراضی صوبے کے مختلف مقامات پر ناجائز قابضین کے تسلط میں ہے۔ زیر قبضہ اراضی میں سے 32 ہزار کنال صرف ضلع جھنگ کی تحصیل شورکوٹ میں موجود ہے۔ محکمہ اوقاف کے مطابق محکمہ اوقاف کئی دہائیوں سے قابضین کو نوٹس بھی جاری کرتا آرہا ہے مگر اب سیکرٹری اوقاف نے اراضی واگزار کرانے کے لئے اسٹیٹ ونگ کو حکم جاری کردیا ہے۔ اوقاف ریکارڈ کے مطابق ملتان زون میں محکمہ اوقاف کی 653 کنال وقف اراضی بھی قابض مافیا کے نرغے میں ہے، سالہا سال گزر جانے کے باوجود محکمہ اوقاف قبضہ واگزار کرانے میں ناکام رہا،لاکھوں روپے اور عملہ کی مدد سے متعد د بار فہرستیں تیار کی گئیں مگر کوئی کاروائی نہ کی گئی اوقاف کی تیار کردہ فہرست کے مطابق سرکل 1میں 88 کنال، سرکل 2 میں 75 کنال، سرکل 3 میں 449 کنال جبکہ سرکل 4 میں 88 کنال سے زائد وقف اراضی قبضہ مافیا براجمان ہے۔ اوقاف کی جانب سے فہرست میں شامل قابضین کو کئی مرتبہ نوٹس بھی جاری کئے جا چکے ہیںمگر کسی قسم کی کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔اس سلسلے میں زونل ایڈ منسٹڑیٹر اوقاف ملتان ضیاءالمصطفی نے کہاہے کہ ملتان زون میں موجود وقف اراضی کرایہ داروں کو ٹھیکہ پر دے رکھی ہے کچھ اراضی پر ناجائز قابضین پر قابض ہیں ان کو فائنل نوٹس جاری کر دیئے ہیں انشا ءاللہ جلد اراضی کا قبضہ حاصل کر لیا جائے گا جبکہ کچھ اراضی کے کیسز عدالتوں میںزیر سماعت ہیں ۔

اوقاف اراضی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...