یوم تکبیر آج جوش و خروش ‘ ملی جذبہ کیساتھ منانے کی تیاریاں مکمل ‘ ملتان میں متوالے پر جوش
ملتان ، ڈیرہ غازیخان(نیوز رپورٹر،سٹی رپورٹر )پاکستان کودنیائے اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بننے کی21برس مکمل ہونے پر ملک بھر کی طرح ملتان میںبھی ”یوم تکبیر“ آج جوش و خروش(بقیہ نمبر45صفحہ7پر )
اور ملی جذبہ کے ساتھ منایاجائے گا مسلم لیگ ن کے زیراہتمام آج چوک کچہری ملتان میں شعبہ خواتین کی ضلعی صدر ڈاکٹر حمیدہ خانم اور سٹی صدر سلطانہ شاہین کی قیادت میں ریلی نکالی جائے گی اور ملکی استحکام و سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ لیگی خواتین اس موقع پر ایٹمی دھماکے کروانے والے سابق وزیراعظم میاںنواز شریف کی گرفتاری کے خلاف احتجاج بھی کریں گی۔دریں اثناءمسلم لیگ ن کی ممبر قومی اسمبلی مسز شہناز سلیم ملک نے اپنی رہائش گاہ پر یوم تکبیر کے حوالے سے کیک کاٹا ، خواتین عہدیداروں کی شرکت ،تقریب سے مسز شہناز سلیم ملک اورسابق ایم پی اے مسز نجمہ ارشد نے مسلم لیگی عہدہ داروں اور کارکنوں سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ عوام میاں نواز شریف کے دور کو یاد کر تی ہے ڈوبتی ہوئی معیشت نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا موجود ہ حکمرانوں نے اپنی نااہلی ظاہر کر دی ہے لوگ مایوس ہو گئے ہیں میاں محمد نواز شریف نے دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر 28مئی کو ایٹمی دھماکہ کر کے ثابت کر دیا کہ پاکستان کو کمزور نہ سمجھا جا ئے پاکستان کو ایٹمی ملک بنایا آج ہمارا ملک ایٹمی طاقت سے سرشار ہے کسی دشمن کی جرات نہیں ہے کہ وہ للکار ے کیونکہ میاں محمد نواز شریف نے ایک محب وطن ہو نے کا ثبوت دیا لیکن ایک قومی لیڈر جس نے ملک کو ایٹمی قوت دی جس کی سزا وہ جیل کی کال کوٹھڑی میں کاٹ رہے ہیں زندہ قومیں اپنے محسنوں کو یاد رکھتے ہیں لیکن میاں نواز شریف کو سیاسی انتقام کے نام پر کو ئی جرم بھی ثابت نہیں ہو نے پر ناجائز سزا دی جا رہی ہے لیکن وہ وقت دور نہیں جب نواز شریف جیل کی سلاخیں سے واپس آئیں گے اور ملک کی باگ دوڑ سنبھالیں گے کیو نکہ میاں محمد نواز شریف پر کرپشن کا کو ئی ثبوت نہیں ہے الزا م لگانے سے کو ئی مجرم نہیں بنتا ۔
اضافہ