عمران خان ہر محاذ پر فلاپ ‘ کٹھ پتلی حکمرانوں  کو عید کے بعد رخصت کرینگے ‘ عبدالعلیم شاہ

عمران خان ہر محاذ پر فلاپ ‘ کٹھ پتلی حکمرانوں  کو عید کے بعد رخصت کرینگے ‘ ...

  



ڈیرہ غازےخان(سٹی رپورٹر )پی ٹی آئی کی حکومت نااہل اور ناکام گزشتہ نو ماہ میں ترقیاتی کاموں پر ایک اینٹ بھی نہیں لگائی ۔مسلم لیگ ن کے ترقیاتی کاموں پر اپنے نام کی (بقیہ نمبر44صفحہ7پر )

تختیاں لگائی جارہی ہیں ۔ڈسٹرکٹ ہسپتال کے توسیع منصوبے پر ہم نے پانچ ارب روپے لگاکر نوے فیصد منصوبہ پر کام کرایا۔جبکہ موجودہ حکومت اپنے دس ماہ میں دس فیصد بقایا کام نہ کرواسکی ۔ڈیرہ غازےخان کا بائی پاس منصوبہ ختم جبکہ ڈیرہ مظفرگڑھ ،تونسہ روڈ آج تک مکمل نہ ہوسکی ۔یوتھ اور چرب زبانی کرنے والے کٹھ پتلی حکمرانوں کو عید کے بعد تحریک چلا کر رخصت کریں گے اور ان سے کرپشن کا حساب لیں گے ۔ان خےالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی سید عبدالعلیم شاہ نے اپنے رہائش گاہ پر یوسی چیئرمینوں ظفرمستوئی ،شاہد بغلانی ،سرور صدیقی اور سید دلاور شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سید عبدالعلیم شاہ نے کہاکہ پانچ ارب روپے کی لاگت سے صحت کی بہترین سہولتیں مہیا کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال کا توسیع منصوبہ پر نوے فیصد کام مکمل ہوچکاتھا۔جھوٹ بولنے والی تبدیلی سرکار گزشتہ دس ماہ میں بھی بقیہ دس فیصد کام نہ کراسکی ۔انہوں نے کہاکہ نااہل کٹھ پتلی حکمرانوں کے جانے کا وقت آگیا ۔ مہنگائی کے سونامی میں ڈوبے عوام ان کا کڑا احتساب کرینگے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر