ملک عامر ڈوگر ‘ ظہیر الدین علیزئی ‘ سلیم اختر لابر ‘ ڈپٹی کمشنر کا رمضان بازاروں کا دورہ ‘ اشیائے خورد و نوش کا معیار تسلی بخش قرار
ملتان (نیوز رپورٹر ) چیف وہیپ قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر،ڈپٹی کمشنر عامر (بقیہ نمبر61صفحہ12پر )
خٹک اورارکان صوبائی اسمبلی ظہیر الدین خان علیزئی،سلیم اختر لابرنے شمس آباد، گلگشت اور ایم ڈی اے روڈ پر قائم رمضان بازاروں کا دورہ کیااس موقع پر انہوں نے اشیاءخور ونوش، آٹا، چینی اور کولڈ ڈرنکس کی کوالٹی چیک کی جبکہ دیگر سہولیات کی فراہمی کو تسلی بخش بھی قرار دیاڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے ممبرانِ اسمبلی کو بتایا کہ رمضان بازاروں میں اشیاءخورونوش کے معیار پر خصوصی توجہ مرکوزہےاس موقع پر انہوں نے چینی کی خریداری کے لئے ٹائمنگ بھی ختم کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں چینی کا کوٹہ بڑھا دیا گیا ہے اور اب شہری نماز کی ادائیگی کے علاوہ دیگر اوقات کے دوران بھی چینی خرید سکتے ہیں چیف وہپ قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر ،ظہیر الدین خان علیزئی اور سلیم اختر لابر نے رمضان بازار میں بہترین اسٹال لگانے اور اشیاءکی بلا تعطل فراہمی پر ضلعی انتظامیہ کی کوششوں کو بھی سراہا۔
دورہ