پرچیز سنٹر بہار شاہ میں گندم کی 450بوری خوردبرد ہونیکا انکشاف ،انکوائری شروع

پرچیز سنٹر بہار شاہ میں گندم کی 450بوری خوردبرد ہونیکا انکشاف ،انکوائری شروع

  



ملتان(سپیشل رپورٹر)پاسکو علی پور زون کے پرچیز سنٹر بہار شاہ میں سٹاک(بقیہ نمبر65صفحہ12پر )

 کردہ گندم 2017میں لاکھوں روپے مالیت کی خوردبرد شدہ گندم بے نقاب ہونے پر حکام نے انکوائری شروع کردی ہے واضح رہے کہ چند روز قبل میڈیا میں پاسکو علی پور زون کے پرچیز سنٹر بہار شاہ میں فصل گندم 2017کی گندم کی ساڑھے چار سو سے زائد بوری کے خورد برد ہونے کا انکشاف ہوا اس حوالے سے خبریں شائع ہونے پر پاسکو کے اعلی حکام نے نوٹس لیتے ہوئے ایک انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا ہے ۔رواں سیزن میں پاسکو کے ہیڈ کی ذمہ داری تھی مذکورہ سنٹر میں پرانی گندم کو پہلے ڈسپیچ کرواتے واضع رہے کہ اس سنٹر کا سابقہ انچارج 2018ءمیں وفات پا چکا ہے ۔لیکن مذکورہ سنٹر کی پرانی گندم کی بجائے نئی خرید کردہ 2018ء کی گندم کو جان بوجھ کر ڈسپیچ کروایا گیا تاکہ اس میں زیادہ سے زیادہ خورد برد کی جاسکے کیونکہ اس کا انچارج کی وفات ہوچکی تھی اوراس سے سرکارکو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے اس انکوائری سے ایف آئی اے حکام کو ابھی تک کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے اس انکوائری کو خفیہ رکھا جارہا ہے اسی طرح ہیڈ آفس نے حال ہی میں خرید کردہ گندم میں جاری شدہ باردانے کی تحقیقات کرنے کا بھی امکان ظاہر کیا جارہاہے اس کے لئے تمام سنٹرز کو انچارجوں کو ریکارڈ درست کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ 

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...