مسئلہ کشمیر ‘ انڈیا کو ہٹ دھرمی کی سیاست سے گریز کرنا چاہیے ‘ فخر امام

مسئلہ کشمیر ‘ انڈیا کو ہٹ دھرمی کی سیاست سے گریز کرنا چاہیے ‘ فخر امام

  



کبیروالا+بارہ میل (تحصیل رپورٹر+نمائندہ پاکستان)چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخرامام نے بستی سیداں کبیروالا میں سید فخرامام شاہ گیلانی کی جانب سے دئیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کئے بغیرجنوبی ایشیا میں امن و (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

سلامتی کویقینی بنانا ممکن نہیں،وزیر اعظم عمران خان کا ٹیلی فونک رابطے پر انڈین وزیر اعظم نریندر مودی کو خطے میں قیام ،مسئلہ کشمیر سمیت دیگر مسائل پر مذاکرات کی دعوت دینا مناسب عمل ہے ،انڈیا کو ہٹ دھرمی کی سیاست سے گریز کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ پلوامہ واقعہ کے بعداگرچہ مسئلہ کشمیر عالمی سطح پرا±جاگرہوا لیکن دنیا پریہ بات واضح کرنے کی ضرورت ہے کہ تنازعہ کشمیر کوعدل وانصاف کے ا±صولوں، کشمیریوں کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کئے بغیر جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کو یقینی بنانا ممکن نہیں۔ چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام نے حق خود ارادیت کے حصول کے لئے کشمیری عوام کی جدوجہد کے بارے میں پاکستان کے پختہ اورغیر متزلزل موقف کااعادہ کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کےساتھ مکمل یکجہتی کااظہارکیا اور بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ فوری طور پر بند کرے۔۔صوبائی وزیر مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عوام کی فلاح وبہبود کےلئے ریلیف سے بھرپور اقدامات کو یقینی بنانے کےلئے دن رات کوشاں ہیں ،ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلت کے ذریعے اشیائے خورد ونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے ذمہ دار”ذخیرہ اندوزمافیا“ کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا۔افطار ڈنر میں سید گروپ کے مرکزی رہنماﺅں سید عابدامام،سیدعلی اکبر شاہ ،سید محمد علی دوست گردیزی،میونسپل کمیٹی کبیروالا کے سابق چیئرمین اطہر یوسف خان بھٹہ ،اطہر یوسف خان بھٹہ ،سردار شہباز احمد خان سیال،سید منتظر مہدی،سید فخرامام شاہ گیلانی،سید ذوالقرنین حیدر بخاری،سید فرخ رضا ترمذی ،سید سہیل عابدی،حاجی محمد ارشد سنگا،قاسم خان ایری ،راﺅ محمد علی،حفیظ سعیدی،ناصر محمود گکھڑ،مہر مظہر حسین مرالی ،قمر منیر بدر،مہر رفعت حسین مرالی،سید محمد عمران حسین گردیزی،میاں معصب حیدر سرگانہ،محمد افضل بلوچ،شیخ محمد ارشد سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

فخر امام

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...