احتساب پر شور‘ حکومت ملکی ترقی کیلئے کام کر رہی ہے ‘ ڈاکٹراختر ملک

احتساب پر شور‘ حکومت ملکی ترقی کیلئے کام کر رہی ہے ‘ ڈاکٹراختر ملک

  



ملتان (نیوز رپورٹر )بستی بوٹے والا تحریک انصاف کے رہنماءچوہدری شہزاد سندھوکی جانب سے دیے گئے افطارڈنر کے موقع پر صوبائی وزیرتوانائی ڈاکٹر اخترملک نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے اپنی اپنی باری پر کرپشن کا بازار گرم کیا جس کے اثرات اب تک موجود ہیں اور آج یہ تمام چور مل کر(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

موجودہ حکومت سے چند ماہ کا حساب مانگتے ہیں ابھی تو ہم ان کالی بھیڑوں کی باقیات کو صاف کر رہے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ملک و قوم کی فلاح و بہبود کے لیے کام بھی کر رہے ہیں موجودہ حکومت نے تو جنوبی پنجاب صوبے کا بھی وعدہ پورا کیا جس پر مسلم لیگ ن نے ہر با ر کی طرح مخالفت کی ۔موجودہ حکومت میں یہ پہلی با ر ہوا ہے کہ کسانوں کو باردانہ کے لیے لائنوں میں کھڑا نہیں ہونا پڑا اور کسانوں انکی محنت کا معاوضہ بھی بروقت اور پورا ملا۔اس موقع پر ایم این اے ابراہیم خان نے مزید کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابوپانے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے ہر مشکل دور کے بعد آسان دور کا آغاز ہوتا ہے اس لیے عوام تھورا صبر سے کام لیے موجودہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مثبت حکمت عملی پر کررہی ہے۔افطار دنر میںچوہدری نوید سندھو،چوہدری جمشید سندھو،پروفیسر خالد محمود فیصل،وقار رسول مان،عمران شوکت خان،عمار رسول مان، میر حسن میر،چوہدری امجد،فیاض چدھڑ، ارشد سندھو، جاوید کھرل، منور سندھوودیگر نے شرکت کی۔

احتساب

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...