وہاڑی :ایف اے امتحانات ،متعدد سنٹرز میں بوٹی مافیا کا راج 

وہاڑی :ایف اے امتحانات ،متعدد سنٹرز میں بوٹی مافیا کا راج 

  



وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی)ایف اے امتحانات میںاقرباءپروری عروج پر ،شہر کے اکثر امتحانی سنٹرز میں نقل و بوٹی مافیا کا راج من پسند طلباءو طالبات نوازے جانے لگے۔ تفصیلات کے مطابق ایف اے امتحانات کے دوران شہر کے مختلف امتحانی مراکز جن میں گورنمنٹ گرلز ہائی (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

سکول دانیوال،ماڈل ہائی سکول،گورنمنٹ گرلز کالج،گورنمنٹ بوائز کالج سر فہرست ہیں میں قائم امتحانی سنٹر میں مبینہ طور پر نقل مافیا کا راج، مبینہ طور پر سفارشی اور بااثر افراد کے منظور نظر طلباءوطالبات کو انتظامیہ نے نکل کی کھلی چھٹی دے دی جوکہ محنتی اور غریب طالبات کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے کیونکہ ایسے ماحول میں اصل ٹیلنٹ سامنے نہیں آ سکتا سفارش اور نقل کی وجہ سے غریب اور عام طالبات ہر میدان میں پیچھے رہ جاتی ہیں اورسفاشی لوگ پہلے تو نقل کے ذریعے اچھے نمبر لے کر کامیاب ہوکررشوت اور سفارش کی وجہ سے اعلیٰ عہدوں پر فائز ہو جاتے ہیں جس سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہوتا ہے جس پر عوامی و سماجی اور شہری حلقوں اورطلباءو طالبات کے والدین نے میڈیا کو بتایا کہ یہ ہمارے ساتھ سراسر زیادتی ہے ڈی سی وہاڑی کو چاہئے کہ وہ نوٹس لیکر تمام طالبات کو یکساں موحول فراہم کریں تاکہ غریب اور مستحق طالبات کو آگے نکلنے کا موقع ملے اور وہ بھی تعمیر پاکستان میں اپنا کردار ادا کر سکیں.

بوٹی مافیا

مزید : ملتان صفحہ آخر