عمر پوری موجودہ جمہوری سسٹم کسی بھی وقت ختم ہوسکتا ہے ،پامسٹ عبدالمجید سلیمی کا دعویٰ

عمر پوری موجودہ جمہوری سسٹم کسی بھی وقت ختم ہوسکتا ہے ،پامسٹ عبدالمجید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان ( بیورو رپورٹ) چولستان کے بزرگ آسٹرالوجسٹ ، پامسٹ اور ماہر علم الاعداد صوفی عبدالمجید سلیمی نے کہا ہے کہ پاکستان میں پورے عالم اسلام کے نجات دہندہ کے ظہور کا وقت قریب آ پہنچا ہے اور اس حوالے سے اگلے سال 2020ءکے پہلے دو ماہ انتہائی اہم ہیں ، انہوں نے یہ پیش گوئی بھی کی ہے کہ پاکستان کا موجودہ کرپٹ پارلیمانی سسٹم اپنی طبعی عمر پوری کر چکا ہے اس لیئے(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )


 نظام کی تبدیلی کے حوالے سے بھی موجودہ سال 2019ءانتہائی اہمیت کا حامل ہے اور موجودہ نام نہاد جمہوری سسٹم کسی بھی وقت تلپٹ ہوسکتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، صوفی عبدالمجید سلیمی کا کہناہے کہ خلیج میں امریکی بحریہ کی لشکر کشی کے پس پردہ بھارت اور اسرائیل کی پاکستان دشمنی بھی کار فرما ہے اور پاکستان ، چین ، روس ، سری لنکا، ملائشیا، ایران ، ترکی ، سعودی عرب، قطر، مصر، سوڈان اور متحدہ عرب امارات سمیت ایشیا کے 25ممالک کے ایک نئے ”سٹریٹجک بلاک“ کا قیام روکنے کیلئے عالمی سامراج اپنا آخری داﺅ آزمانے کی تیاری کر رہا ہے لیکن اس میں اسے بدترین ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا ، اس سلسلے میں اگلے چند برسوں کے دوران بحر ہند عالمی کشیدگی کا سب سے بڑا مرکز بننے والا ہے اس دوران پیش آنے والا کوئی سنگین واقعہ معاملات کو ”غزوئہ ہند “ کے آغاز کی طرف بھی لے جا سکتا ہے جس کا ایک بڑا ”جنگی معرکہ“ خود بحر ہند کے پانیوں میں لڑا جاسکتا ہے ، یا د رہے کہ صوفی عبدالمجید سلیمی نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پیش آنیوالی زمینی وفضائی جھڑپوں کی قبل ازوقت پیش گوئی کر دی تھی جو پاکستان کے قومی اخبارات میں شائع ہوئی اور درست ثابت ہوئی ، انہوں نے حالیہ عام انتخابات میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جیت کی بھی پیش گوئی کی تھی ، صوفی عبدالمجید سلیمی کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی لینڈ سلائیڈ وکٹری اور مودی کے دوبارہ وزیراعظم بننے کی وجہ سے جنوبی ایشیا میں شدت پسندی کو فروغ ملے گا اور پاکستان کیخلاف ”را“ اور بھارت کی ”پراکسی وار“ میں مزید شدت آئے گی ، اُن کہنا ہے کہ پاکستان میں نظام کی تبدیلی کے بعد سامنے آنے والے ”نجات دہندہ‘ ‘ کی پالیسیاں انتہائی سخت گیر ہوں گی اور وہ کرپٹ طبقات کو کچلنے کے حوالے سے اپنے احکامات پر عمل درآمد کے حوالے سے ”زیروٹالرینس“ کی پالیسی اپنائے گا اور پورے ملک کے عوام اور قربانی کا جذبہ رکھنے والے پاکستانی اُس کے اشارئہ اَبرو پر اپنی جانیں قربان کرنے پر تیار ہوں گے ، صوفی عبدالمجید سلیمی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور عالم اسلام کو عالمی سامراج کے غلبے سے نکال کر ”نجات دہندہ“ کی حکومت پاکستان میں حقیقی اسلامی فلاحی ریاست قائم کریگی اور چولستان ، بلوچستان اور ملکی سمندری حدود میں موجود تیل کے دنیا کے دوسرے سب سے بڑے ذخیرے کو نکالے گی ، سی پیک کو فنکشنل کریگی اور کرپشن وبدعنوانی کا جڑ سے خاتمہ کر کے”کرشماتی “ انداز میں چند برسوں کے اندر ملک سے غربت کا خاتمہ کر دیگی ۔
پامسٹ