محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ 8افسروں کی گریڈ 20میں ترقی

  محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ 8افسروں کی گریڈ 20میں ترقی

  



ملتان(سپیشل رپورٹر)صوبائی سلیکشن بورڈ نے چیف سیکرٹری پنجاب کی زیرصدارت منعقدہونے والے اجلاس میں محکمہ لائیوسٹاک اینڈڈیری ڈویلپمنٹ کے 8 افسران کو گریڈ 19سے20میںترقی کی منظوری دے دی ہے۔ترقی پانے والے افسران میںڈاکٹرنویداحمد خان نیازی ڈائریکٹرپلاننگ اینڈ (بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

اویلیوایشن، ڈاکٹرسید ندیم بدرایڈیشنل پرنسپل ویٹرنری آفیسر،ڈاکٹرمحموداخترفارم سپرنٹنڈنٹ تجرباتی فارم مویشیاں بہادر نگرا وکاڑہ،،ڈاکٹرسیدعامرمحمودڈویژنل ڈائریکٹربہاولپور ، ڈاکٹر محمدیعقوب ملک ایڈیشنل پرنسپل ویٹرنری آفیسرسول ویڑنری ہسپتال ضلع میانوالی، ڈاکٹررب نوازکوثرڈویژنل ڈائریکٹرسرگودھا ، ڈاکٹر محمدحبیب ایڈیشنل پرنسپل ویٹرنری آفیسرسول ویٹرنری ہسپتال ضلع وہاڑی اورڈاکٹرعتیق الرحمٰن ایڈیشنل پرنسپل ویٹرنری آفیسرسول ویٹرنری ہسپتال ڈیرہ غازیخان شامل ہیں۔ڈاکٹرنویداحمدخان نیازی، ڈاکٹرسیدندیم بدراورڈاکٹرمحموداختر کاتعلق ڈائریکٹوریٹ آف لائیوسٹاک فارمز کیڈرسے،ڈاکٹرمحمدیعقوب ملک،ڈاکٹررب نوازکوثر،ڈاکٹرمحمدحبیب اورڈاکٹرعتیق الرحمٰن کاتعلق اینیمل ہیلتھ کیڈرسے جبکہ ڈاکٹرسیدعامرمحمودکاتعلق بریڈامپروومنٹ کیڈرسے ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد ان افسران کو جلد نئی ذمہ داریاں سونپ دی جائیںگی۔ 

گریڈ20

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...