پاسپورٹ کی معلومات پوری ‘ بیرون ملک سے آنیوالے پاکستانیوں کا احتجاج

پاسپورٹ کی معلومات پوری ‘ بیرون ملک سے آنیوالے پاکستانیوں کا احتجاج

  



 شاہ جمال (نمائندہ پاکستان)نئے قوانین کے تحت دی گئی ایک پاسپورٹ پر ایک مفت موبائل رجسٹریشن کی سہولت کی بجائے بیرون ملک سے آنے والے لوگوں کے پاسپورٹ کی معلومات چوری کر کے ان کی بجائے کئی اور موبائل ایکٹیو یٹ کر لیئے گئے۔بیرون ملک سے آنے (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

والے شاہ جمال کے شہریوں محمد دلاور،ابوبکرصدیق، محمدپرویز، سمیع اللہ اور پیر بخش نے بتایا کہ وہ بیرون ملک محنت مزدوری کرتے ہیں واپس آئے تو موبائل ایکٹیویشن کے نئے قوانین کے تحت بیرون ملک سے آیاہوا ایک موبائل فون مفت ایکٹیویٹ کرایا جاسکتا ہے اپنا پاسپورٹ اور موبائل فون جمع کرایا تو انہیں بتایا گیا کہ ان کے پاسپورٹ پر پہلے ہی ایک موبائل ایکٹیویٹ ہوچکا ہے جس پر انہیں ناصرف سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا بلکہ اپنا موبائل ٹیکس اداکرنے کےبعد ایکٹوکرواناپڑا انہوں نے بتایا کہ کسٹم حکام اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ملی بھگت کے بغیر ایسا ممکن ہی نہیں انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والے کسی بھی شخص کے پاسپورٹ پر اس کے موبائل کی بجائے کوئی اور موبائل کی ایکٹیویشن سے نہ صرف عام آدمی کو اس مد میں بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بلکہ اس مد میں ہونے والی آمدنی سے حکومت بھی محروم ہورہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ کرپشن کرنے کا نیا انداز اپنایا جارہاہے جس سے قومی خزانہ روزانہ کی بنیاد پر بھاری نقصان کی زد میں ہے اور انٹرنیشنل سطح پربدنامی الگ سے ہورہی ہےابوبکرصدیق کا کہنا تھاکہ رات کے وقت ملتان ائیرپورٹ سے گھر پہنچ کرصرف 3 گھنٹے میں اپنا موبائل آن لائن رجسٹرڈ کروانے کی درخواست کی توپتہ چلا کہ میرے پاسپورٹ نمبر پرپہلے ہی کوئی اورموبائل رجسٹرڈ کیاجاچکاہے۔شہریوں کا کہناہے کہ اس خاموش مافیا پر بروقت لگام نہ ڈالی گئی تو عنقریب ادارے کو معاشی نقصان کے ساتھ ساتھ حکومت پاکستان کو بیرون ممالک سے کاروبار،سیاحت، مہمان، سپورٹس اور کنٹریکٹرز کی غرض سے آنیوالے غیرملکی باشندوں کے سامنے شرمندگی کاسامنا کرناپڑسکتاہے ۔

چوری

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...