کوٹ ادو ‘ بجلی گھنٹوں غائب ‘ روزہ داروں کا پارہ ہائی ‘ مظاہرے شروع

کوٹ ادو ‘ بجلی گھنٹوں غائب ‘ روزہ داروں کا پارہ ہائی ‘ مظاہرے شروع

  



کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سحری وافطاری کے اوقات میں بجلی بند نہ ہونے کا حکومتی دعویٰ جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوا،گرمی میں شدت اور رمضان المبارک شروع ہونے کے باوجود بھی طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ زور پکڑ گیا ہے، جسکی وجہ سے روزہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا ہے، کوٹ ادو کے(بقیہ نمبر51صفحہ12پر )

 اکثر دیہی علاقوں میں بجلی تمام دن غائب ہونا جبکہ شہر کے ملحقہ علاقوں میں فنی خرابی کے نام پر 4 ، 4گھنٹے بجلی بند رکھنا معمول بن چکا ہے جبکہ گزشتہ کئی روز سے فالٹ کے نام پر بجلی بندش کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے،اس وقت سٹی فیڈر،ٹےوب ویل فیڈر سمیت دائرہ فیڈر،نور شاہ روڈ،بخاری روڈ،محلہ گانمن شاہ،مویشی منڈی روڈ،نقد آباد،محلہ نورے والا،تونسہ موڑ سمیت کئی علاقوں میں 12 سے14گھنٹے کی طویل لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے اور ہر گھنٹے بعد بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے جسکی وجہ سے صارفین انتہائی پریشانی کا شکار ہیں،صارفین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے تاکہ روزہ داروں کو عبادت کرنے میں مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

مظاہرے

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...