کوٹ چھٹہ میں اینٹی کرپشن کا مافیا کیخلاف آپریشن ‘ سرکاری اراضی واگزار

کوٹ چھٹہ میں اینٹی کرپشن کا مافیا کیخلاف آپریشن ‘ سرکاری اراضی واگزار

  



سخی سرور (نامہ نگار)ڈائریکٹر انٹی کرپشن آغا محمد علی عباس کی ہدایت پر قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی. تحصیل کوٹ چھٹہ موضع رکھ ڈھول میں قبضہ مافیا سے انٹی کرپشن نے 204 کنال سرکاری رقبہ واگزار کرالیا .تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازی ڈویڑن آغا محمد علی عباس کی(بقیہ نمبر52صفحہ12پر )

 ہدایت سرکل آفیسر ہیڈ کوارٹر ڈیرہ غازی خان ملک عبدالمجید نے تحصیل کوٹ چھٹہ کے موضع ابڑینڈ میں کاروائی کرتے ہوئے 204 کنال سرکاری رقبہ واگزار کرالیا. ٹریکٹر کے ذریعے ہل چلا کر سرکاری رقبہ واگزار کرایا گیا. ڈائریکٹر انٹی کرپشن آغا محمد علی عباس نے قبضہ مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے. ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن پنجاب کی ہدایت پر قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں. ملزمان نے عرصہ دراز سے سرکاری رقبہ پر قبضہ کیا ہوا تھا. جبکہ یایسین اور رب نواز کو عبوری ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کر لیا گیا اس موقع پر شمشیر گورمانی عارف بخاری وغیرہ موجود تھے۔

واگزار

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...