چیک پوسٹوں پر حملہ ‘ حکومت فوری طور پر سیاسی جواب دے ‘ اجمل قادری

چیک پوسٹوں پر حملہ ‘ حکومت فوری طور پر سیاسی جواب دے ‘ اجمل قادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کبیروالا+بارہ میل (تحصیل رپورٹر+نمائندہ پاکستان)مرکزی جمعیت علماءاسلام (ن) پاکستان کے سربراہ پیر طریقت مولانا محمد اجمل قادری نے الیاسر ٹریڈز کے دفتر میں پاکستان علماءکونسل ضلع خانیوال کے صدر اور ممبر ضلعی امن کمیٹی مفتی عمرفاروق ،سید یاسروقار شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس (بقیہ نمبر53صفحہ12پر )


سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا علاقہ فاٹا کو قومی دھارے میں لانے پر پوری قوم کو طرح طرح کی آزمائشوں کا نشانہ بننا پڑرہاہے ،فاٹا کی پاکستان میں انضمام کی جو بھی قومی کاوشیں ہورہی ہیں ،اس میں سب سے بڑی رکاوٹ اور قومی مجرم کا کردار وہ لوگ کررہے ہیں ،جو پاکستان کی سیاست کے تقاضوں کو نہیں سمجھتے۔انہوں نے کہا کہ میرے پردادا مولانا عبیداللہ سندھی اور میرے والد مولانا احمد لاہوری کے مریدین اور عقیدت مند ازبکستان،تاجکستان اور روس تک پھیلے ہوئے ہیں ،اس لئے ہمیں فاٹا کے حالات سے گہری نسبت ہے۔انہوں نے کہا کہ میراں شاہ میں پی ٹی ایم کے محسن دراوڑ اور علی وزیر نے عوام کو ورغلا کر اور مشتعل کرکے پاکستان کی فوج کی چیک پوسٹوں پر جو حملہ کیا ہے ،اُس کا بندوبست کرنا اور سیاسی جواب دینا تحریک انصاف کی حکومت اور اُس کے وزراءکا فرض ہے ۔انہوں نے کہا کہ فرشتہ نامی بچی کے اغواءپر جب احتجاجی کیمپ لگایا تو وہاں پر وفاقی وزراءکو ان غیرملکی آلہ کارلوگوں کا جواب دینے کےلئے آگے آنا چاہیے تھا جبکہ حقائق یہ تھے کہ فرشتہ نامی پر ظلم وستم ڈھانے والے اسکے قریبی عزیز تھے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی جمعیت علماءاسلام (ن) صوبہ خبیر پختونخواہ کے جنرل سیکرٹری مولانا شفیع الرحمن نہ صرف وہاں کے مشتعل لوگو ں کو ٹھنڈا کیا بلکہ انہیں پاکستان زندہ باد اور افواج پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے پر مجبور کردیا ۔انہوں نے کہا کہ حالات کے تناظر میں اس وقت ”قومی امن کانفرنس “ کے انعقاد کی اشد ضرورت ہے ،جو نیشنل ایکشن پلان اور اسی طرح کے دیگر معاملات پر پور ی قوم کو ہم آواز کرسکے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی جمعیت علماءاسلام (ن) 9جون 2019ءکو شیرانوالہ گیٹ لاہور میں ”آل پارٹیز کانفرنس “ منعقد کررہی ہے،جس کےلئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ،مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز،وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،وفاقی وزیر داخلہ پرویز خٹک،محمود خان اچکزئی،وزیر اعلیٰ خبیر پختونخواہ جام کمال ،پیر آف پگاڑا سمیت تمام قومی رہنماﺅں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی ،جس میں افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ قومی تقاضوں کے مطابق لائحہ عمل طے کرکے اسے قومی سطح پر تسلیم کراکے پوری قوم کو ہم آواز کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نریندر ودی کو ایک جمہوری عمل کے ذریعے انڈیا کی عوام نے اپنا وزیر اعظم منتخب کیا ہے ،ہمیں بھارتی عوام کے فیصلے کو کھلے دل سے تسلیم کرنا چاہئے اور وزیر اعظم نریندر مودی کو جنگ کی بجائے امن کےلئے مذاکرات کی میز پر لانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مرکزی جمعیت علماءاسلام (ن) جنوب مشرقی ایشیاءمیںقیام امن کے لئے 12اگست کو لندن میں ایک کانفرنس کا انعقاد کرنا چاہتی ہے ،جس میں سارک ممالک کی قومی قیادت کوجمع کرکے علاقائی امن کےلئے مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے گاتاکہ جنوب مشرقی ایشیاءکے عوام کو جنگ کے سائے سے بچایا جاسکے ۔اس موقع پر مرکزی رابطہ سیکرٹری میاں عرفان الحق،مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد عباس اور دیگر بھی موجود تھے۔
اجمل قادری