کانگو وائرس کا خدشہ ‘ سی ای اوز ہیلتھ کو فوری اقدامات کا حکم
ملتان(خبرنگار خصوصی)کانگو وائرس خدشہ کے پیش نظر، تمام اضلاع کے سی ای اوز ہیلتھ کو اقدامات فوری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی۔تفصیل کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر ہارون جہانگیر نے ملتان سمیت پنجاب بھر کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز ہیلتھ کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے (بقیہ نمبر54صفحہ12پر )
جس میں کہا گیا ہے کہ حالیہ سیزن کے دوران کانگو وائرس کے کیسز رپورٹ ہوسکتے ہیں اس لئے بچاو کیلئے اقدامات یقینی بنائے جائیں۔سی ای اوز ہیلتھ کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کانگو وائرس سے بچاو کیلئے شہریوں کو آگاہی دی جائے کہ جانوروں کی کھال پر موجود چچڑوں سے یہ مرض لاحق ہوسکتا ہے اس سے بچاو کیلئے ہلکے رنگ کے کپڑے پہنے جائیں تاکہ چچڑوں کی موجودگی کا پتہ چل سکے اور جانوروں کو ہاتھ لگاتے وقت دستانوں کا استعمال بہتر ہے۔مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ کانگو وائرس کا مشتبہ مریض سامنے آنے پر مریض کی نگہداشت پر مامور ڈاکٹر اور سٹاف کو حفاظتی کٹ لازمی طور پر فراہم کی جائے۔
حکم