ملتان ‘ مظفر گڑھ ‘ راجن پور میں فوڈ اتھارٹی ٹیمیں متحرک ‘ 13 پوائنٹس سیل

ملتان ‘ مظفر گڑھ ‘ راجن پور میں فوڈ اتھارٹی ٹیمیں متحرک ‘ 13 پوائنٹس سیل

  



ملتان ( سٹاف رپورٹر) مظفرگڑھ،راجن پور میں کاروائی کرتے ہوئے سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے،حشرات زدہ مٹھائیوں کی فروخت،لائسنس نہ ہونے،ملازمین کے میڈیکل سرٹیفکیٹس نہ ہونے، پروڈکشن ایریا میں واش روم کی موجودگی،مضرصحت کیمیکلز کے استعمال پرشریف سویٹس(بقیہ نمبر56صفحہ12پر )

،فیصل آباد سویٹس،مٹھن سویٹس،جمیل بیکری،وی آئی پی سویٹس،محبوب سویٹس جبکہ رحیم یارخان میں سلمان سویٹس اینڈ بیکرز یونٹس کو سیل کر دیا۔اسی طرح مظفرگڑھ میں کارروائیاں کرتے ہوئے مس برانڈنگ،غلط لیبلنگ،فلٹریشن پلانٹ کی عدم موجودگی،زنگ آلود مشینری،مصنوعی میٹھے ،کیمیکل ڈرمز کے استعمال،پانی کی لیب رپورٹ ،لائسنس نہ ہونے پر حسین سوڈا واٹر،شاہد سوڈا واٹر،اسماعیل سوڈاواٹراورپنجاب سوڈا واٹر یونٹس کو سربمہر کیا گیا۔ بہاولنگرکی ڈیری سیفٹی ٹیم نے چیکنگ کے دوران ملاوٹی گھی کی موجودگی،مکھیوں کی بہتات،غیر معیاری سٹوریج اورصفائی کے ناقص انتظامات پر چوہدری ڈیری فارم کو سیل کیا۔مزید برآں راجن پور میںکارروائی کرتے ہوئے سابقہ ہدایات پرعمل نہ کرنے،کھلے مصالحوں کے استعمال،مکھیوں کی بہتات اور ناقص صفائی پرالظفر ہوٹل کو سربمہر کیا گیا۔علاوہ ازیں ملتان،خانیوال اور بہاولنگر میں چیکنگ کر تے ہو ئے مختلف فوڈ پوائنٹس کومضر صحت اشیاءکی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پر124,500کے جرمانے عائد کیے۔اسی طرح لیہ، راجن پور ، رحیم یار خان اور گردونواح کی ٹیموںنے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس کوحفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر81,500کے جرمانے عائد کیے گئے ۔جنوبی پنجاب میں کارر وائیوں کے دوران ناقص مٹھائیاں، کیمیکلز، زائد المیعاد اشیاءاور مضر صحت خوراک تلف کی گئی ۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران درجنوںفوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پراصلاحی نوٹسزبھی جاری کیے ۔ 

سیل

مزید : ملتان صفحہ آخر