نشتر ہسپتال ‘ ماڈرن برن یونٹ میں داخلہ بند ‘ ڈیڑھ سالہ بچہ جاں بحق

نشتر ہسپتال ‘ ماڈرن برن یونٹ میں داخلہ بند ‘ ڈیڑھ سالہ بچہ جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خبرنگار خصوصی)حکومتی عدم توجہی کے باعث نشتر ہسپتال کے ماڈرن برن یونٹ میں داخلہ نہ ملنے سے ڈیڑھ سالہ بچہ دم توڑ گیا۔معلوم ہوا ہے کہ تقریبا نو دن قبل ڈیڑھ سالا بچہ گھر میں موجود تھا۔ماں کھیل کیلئے غبارہ لینے گئی تو کھیل کھیل میں بچہ چولہے پہ چڑھے گرم پانی میں ہاتھ مار دیا۔(بقیہ نمبر57صفحہ12پر )


کس سے اس کا نازک جسم ماں کے دس منٹ آنے تک ہی جلتا رہا۔فوری طور پر بچے کو برن یونٹ لایا گیا جہاں نشتر برن یونٹ نے بچے کا داخلہ کرنے سے صاف انکار کردیا۔کیونکہ بچے کی عمر کم تھی۔فورا نشتر بچوں کے وارڈ منتقل کیا گیا۔جہاں پہلے ہی دن بچے کا گلا کاٹ کے آپریشن کے ذریعے سانس کا راستہ بنایا گیا۔مگر زیادہ جھلسنے کی وجہ سے مذکورہ بچہ دم توڑ گیا۔شہریوں کی ایک بہت بڑی تعداد نے وزیر اعلی سمیت دیگر متعلقہ حکام سے مذکورہ صورت حال پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
داخلہ بند