سکول مالک ،پرنسپل سمیت 3ملزموں کی ضمانت منظور پولیس سے ریکارڈ طلب

سکول مالک ،پرنسپل سمیت 3ملزموں کی ضمانت منظور پولیس سے ریکارڈ طلب

  



ملتان(خبرنگار خصوصی) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے ٹیچر ہلاکت کے مقدمہ میں ملوث نجی سکول کے مالک اور پرنسپل سمیت 3 ملزموں کی درخواست ضمانت 50,50 ہزار روپے کے(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

 ضمانتی مچلکوں پر منظور کرکے پولیس تھانہ شاہ رکن عالم سے 12جون کو ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ فاضل عدالت میں نجی سکول کے مالک خالد جاوید وڑائچ، سکول کی پرنسپل نرگس بانو اور حارث جاوید وڑائچ نے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کیخلاف حافظ غلام یٰسین نے تھانہ شاہ رکن عالم میں مقدمہ درج کروایا تھا کہ اس کی21سالہ اسماءسکول میںٹریننگ میں شرکت کرنے گئی تو درخواست گزاروں نے اسے بلا کر بلاجواز سخت تنقید کا نشانہ بنایا جس کے باعث اسکی بیٹی سٹیج پر جانے کیلئے اٹھی تو چکراکر گر گئی جس سے اس کے سر میں شدید چوٹ لگ گئی۔ اسکی بیٹی کو ہسپتال منتقل کرنے کی بجائے درخواست گزاروں نے اسے ڈیڑھ گھنٹہ کلاس روم میں لٹادیا اور ڈیڑھ گھنٹے بعد اسے رکشہ میں ہسپتال بھجوایا لیکن تب تک بہت دیر ہوچکی تھی اور اسکی بیٹی دم توڑ چکی تھی جبکہ وہ بے قصور ہیں اور مقدمہ بدنیتی پر مبنی درج کروایا گیا ہے لہٰذا پولیس کو انہیں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا جائے۔

ضمانت

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...