ہاﺅس جاب :ینگ ڈاکٹرز کا نشتر میں دھرنا ،آج پھر ہڑتال کی کال

ہاﺅس جاب :ینگ ڈاکٹرز کا نشتر میں دھرنا ،آج پھر ہڑتال کی کال

  



ملتان(خبرنگار خصوصی)ینگ ڈاکٹرز کی تین مہینے کی مسلسل جدوجہد کے بعد نشتر انتظامیہ نے پرائیویٹ اور فارن گریجویٹ کے ہاو¿س جاب کے آرڈر نکال کے اکیڈمک کونسل سے کینسل (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

کروا دیے ہیں۔اس حوالے سے تمام متاثرین نے وی سی آفس کے سامنے دھرنا دیا اور اپنے حق کی آواز بلند کی جس میں وآئی ڈی اے ملتان اور باقی تنظیموں نے بھی شرکت کی۔ وآئی ڈی اے ملتان اور نشتر کی تمام تنظیموں کی گارنٹی اور زمہ داری پر نشتر انتظامیہ نے ہآوس آفیسرز کے آرڈر نکالنے کا وعدہ کیا ہے۔وائی ڈی اے ملتان نے کہا ہے کہ فارن میڈیکل گریجویٹ کے نمائندگان ڈاکٹر انصر عباس, ڈاکٹرعدنان ملک اور سید علی شاہ کی کاوشوں کی شکر گزار ہے جس لگن سے وہ فارن گریجویٹ کے حقوق کیلیے بڑھ چڑھ کے حصہ لے رہے ہیں۔تمام متاثرین سے گزارش ہے کہ وہ آج صبح 10 بجے وی سی آفس کے سامنے جمع ہوں تاکہ انتظامیہ اپنے کیے ہوئے وعدے سے مکر نہ سکیں۔وائی ڈی اے ملتان تمام فارن اور پرائیویٹ گریجویٹ کے ساتھ ہیں۔اور اگر مسئلہ حل نہ ہوا تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع ہو جائیگا۔پی ایم اے کے صدر پروفیسر مسعود ہراج نے کہا ہے کہ پرایﺅیٹ اور فارن گرایجویٹ ڈاکٹروں کو نشتر ہسپتال ملتان میں ھاوس جاب کی اجازت دلوانا پی ایم اے ملتان کی بڑی کامیابی ھے۔نشتر ہسپتال ملتان میں چند روز قبل فارن اور پراییویٹ میڈیکل کالجز کے گراییجویٹ ڈاکٹرز کے ھاوس جاب کے احکامات واپس لیے جانے پر تمام متاثرہ ڈاکٹروں نے وائس چانسلر نشتر یونیورسٹی کے دفتر کے سامنے دھرنا دیا اور دھمکی دی کہ اگر انکے پہلے سے جاری ھاوس جاب کرنے کے احکامات جو کالعدم قرار دے دیے گتھے بحال نہ کی گئی تو غیر معینہ مدت تک اپنا دھرنا جاری رکھیں گے۔ مظاہرین ڈاکٹروں کے شدید احتجاج پر پی ایم اے ملتان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج و دیگر ڈاکٹروں کے گروپس کے نماییندوں نے وائس چانسلر و میڈیکل سپریینڈینٹ سے مزاکرات کی ےاور نوجوان ڈاکٹروں میں پائی جانی والی بے چینی کے تدارک کے لیے مثبت مزاکرات ہوئے جس کے بعد طے پایا کہ جن پبلک سیکٹر کے گریجویٹ درخواست گزار اور پرائیویٹ ڈاکٹروں کے کاغذات قانون کے مطابق مکمل ہیں ان کے فوری طور پر ھاوس جاب بحالی کے احکامات جاری کیے جا رھے ہیں۔جبکہ وہ تمام ڈاکٹر جو نشتر ہسپتال میں ہی ھاوس جاب کرنا چاہ رھے ہیں اور انکی درخواستیں نامکمل ہیں انکی سہولت کے لیے ماھر قانون کی مشاورت سے بیان حلفی تیار کرایا جائے گا جس کی شخصیی ضمانت ڈاکٹر تنظیموں کے نمائندگان ھوں گے جسکی ضمانت پی ایم اے کے صدر نے فوری دے دی، اور یہ تمام درخواستیں اگلے تین یوم میں مکمل کر کے آرڈر کر دئے جائیں گے۔مزاکرات کی کامیابی پر ڈاکٹرز نے دھرنا ختم کیا۔مزاکراتی وفد میں ڈاکٹر ھاجرہ مسعود ڈاکٹر رانا خاور ڈاکٹر روالقرنین حیدر ڈاکٹر ڈاکٹر شییخ عبد الخالق جبکہ ھاوس جاب کے نمائندگان میں میں ڈاکٹر عمر فاروق ڈاکٹر اسامہ ڈاکٹر یاسر اور ڈاکٹر عدنان شامل تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...