صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی ‘ ڈپٹی  کمشنر عرفان علی کاٹھیا کا رمضان بازار وہاڑی کا دورہ

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی ‘ ڈپٹی  کمشنر عرفان علی کاٹھیا کا ...

  



وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی)صوبائی صوبائی ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی اور ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے رمضان (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

بازار وہاڑی کا اچانک وزٹ کیا۔رمضان بازار میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانز یب خان کھچی اور ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کھجوروں،چینی،آٹا، کر یانہ،چکن ،گوشت ،سبزی وفروٹ کے سٹالوں اور فیئر پرائس شاپ کا معائنہ کیا۔ صوبائی وزیرٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی اور ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیانے اشیائے خوردنوش کی کوالٹی اور قیمتوں کوبھی کو چیک کیا اور خریداروں سے رمضان بازار میں ملنے والی سہولیات اور اشیاءخوردونوش کی کوالٹی کے بارے میں دریافت کیا۔جس پر خریداروں نے اطمینان کا اظہار ظاہر کیا اورحکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے آٹا کے سٹال پر رش کم کرنے کے لئے عملہ بڑھانے کی ہدایات جاری کیں۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے کہا کہ حکومت پنجاب اس وقت لیموں پر فی کلو تقریباً150روپے کی سبسڈی دے رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح باقی تمام اشیاءخوردونوش پر بھی واضح سبسڈی دی جارہی ہے۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے مزید کہا کہ رمضان بازار میں اشیا ءخوردونوش ارزاں نرخوں پر رمضان المبارک تک دستیاب ہوں گی۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ چینی اور آٹا کا روزانہ کی بنیاد پر کوٹہ فروخت ہونا چاہیے۔ جس کے لئے اگر کوئی خریدار زیادہ تعداد میں خریدکرنا چاہے تو اس کو مہیا کیا جائے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر منور حسین مگسی اورمینجر ماڈل بازار محمد عقیل چوہان بھی موجود تھے۔

دورہ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...