کین کمشنر سید واجد علی شاہ کا سستا رمضان بازار گندم خریداری مراکز کا دورہ ‘ مانیٹرنگ کاحکم

کین کمشنر سید واجد علی شاہ کا سستا رمضان بازار گندم خریداری مراکز کا دورہ ‘ ...

  



بہاولپور(بیورورپورٹ)کین کمشنر پنجاب سید واجد علی شاہ نے سستا رمضان بازار حاصل پور کا معائنہ کیا۔انہوں نے کہا کہ رمضان (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

بازار عوام کی سہولت کے لئے منعقد کئے گئے ہیں اور صارفین کو ایک ہی چھت تلے معیاری اور ہمہ قسم اشیائے خوردونوش، پھل و سبزیاں میسر ہیں۔انہوں نے کہا کہ رمضان بازار میں نہایت ارزاں نرخوں پر اشیاءفروخت کی جا رہی ہیں جن کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان بازار میں سبزیوں اور پھلوں کی وافر مقدار لائی جاتی ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ زرعی فیئر پرائس شاپ پر ایگریکلچر مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مارکیٹ سے کم خصوصی نرخوں پر پھل اور سبزیاں فروخت کی جا رہی ہیں۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر حاصل پورمحمد طیب کی رمضان بازار کے بہترین انعقاد اور انتظامات کرنے پر تعریف کی۔کین کمشنر پنجاب نے رمضان بازار حاصل پور میں آئے ہوئے صارفین سے سہولیات بارے استفسار کیا۔ دریں اثناءکین کمشنر پنجاب واجد علی شاہ نے گندم خریداری مراکز کا بھی دورہ کیا۔

حکم

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...