قتل کیس کا فیصلہ ‘7 افراد کو عمر قید کی سزا ‘ بھاری جرمانہ ادا کرنیکا حکم

قتل کیس کا فیصلہ ‘7 افراد کو عمر قید کی سزا ‘ بھاری جرمانہ ادا کرنیکا حکم

  



محسن وال (نمائندہ پاکستان ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میاں چنوں مسرور انور نے تھانہ تلمبہ کے مقدمہ نمبر 393/15کا فیصلہ سنا تے ہوئے سات افراد کو عمر قید کی سزا اور فی کس چار لاکھ روپے جر مانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا،تفصیلات کے مطابق دوفٹ راستہ کے تنازعہ پر 2015 میں تھانہ تلمب(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

ہ کی حدود میں واقع بستی جنگل میاں چنوں کے رہائشی سات افراد کے مقدمہ قتل میں پانچ افراد اسماعیل ،صدیق ، عبدالرزاق،محمد نواز،محمد شفیق اور بارش علی کوایک ہی خاندان کےچھ افراد جن میں عابدہ بی بی،خالدہ بی بی،عبدالکریم،مقبول،ذوالفقار،اور عبدالمجید کو قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے کی بنا پر دو دفعہ عمر قید اور چار لاکھ فی کس جرمانہ کی سزا سنا دی گئی۔ جبکہ کراس وارشن کے مطابق اسی وقوعہ میں دوسرے فریق کے قتل ہونے والے محمد رفیق کے مقدمہ میں ایک مجرم اسرار کو ایک بار عمر قید کی سزا سنا ئی گئی۔ جبکہ ناکافی شہادت کی بنا پر چودہ افراد جاوید اقبال،جلال،بلال،محمد اقبال،محمد اسرار،محمد عمران،محمد احسان،عذرا بی بی، رسولاں بی بی،عبداللہ،محبوب،اور عبدالغفور کو بری کر دیا گیا۔

7 افراد قتل

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...