کالعدم تنظیم کیلئے چندہ ‘ مقدمہ میں  گرفتار ملزم کی لکھائی کا موازنہ کرانیکا حکم

کالعدم تنظیم کیلئے چندہ ‘ مقدمہ میں  گرفتار ملزم کی لکھائی کا موازنہ ...

  



ملتان(خبرنگار خصوصی)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے کالعدم تنظیم کے لیے چندہ جمع کرنے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی لکھائی کا موازنہ (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

کرانے کا حکم دے دیا ہے۔ فاضل عدالت میں سی ٹی ڈی ملتان کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ ملزم محمد جنیدالرحمن کو کالعدم تنظیم کے لیے چندہ جمع کرتے ہوئے گرفتار کر کے رسید بک برآمد کی گئی۔ مقدمہ کی تفتیش کے لیے ملزم کی لکھائی کا موازنہ کروایا جانا ناگزیر ہے جس پر فاضل عدالت نے ملزم کی لکھائی کا موازنہ کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...